حسد، نظر،جادو، جنات اور شیطانوں سمیت تمام روحانی امراض کا علاج آن لائن کرنا کیوں ضروری ہے ؟
از قلم : حافظ محمد صالح احمد
اللہ تعالی کا سب سے بڑا دشمن ابلیس ہے اور اس نے اس دشمنی کو نبھاتے ہوئےہروقت اپنے شیطانوں کو تاک میں لگارکھا ہے۔
پس جیسے ہی کوئی موقع ملتا ہے تو وہ نقصان پہنچانے سے پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔
کینسر سمیت کئی لاعلاج جسمانی بیماریاں ایسی ہیں جن کے زیادہ ترمحرکات انسان کے خون میں دوڑنے والے شیطان یاحسد وجادو ہیں۔
اب ایسے میں تشخیص درست نہ ہو اور اس کا علاج جڑ سے نہ کیا جائے توروحانی بیماری کا خاتمہ نہیں ہوتا ہے۔
یہی وہ بنیادی سبب ہے کہ جس کی وجہ سے قرآن کریم سے دم کرانے کے باوجودمکمل شفانہیں ملتی ہے اور جنات پیچھا نہیں چھوڑتے ہیں۔
اتنا ضرور ہوتا ہے کہ جب تک قرآن کریم سے رقیہ (دم) ہوتا ہے تو بیماری تھم جاتی ہے اور شیاطین وجنات نقصان پہنچانے سے باز رہتے ہیں۔
لیکن جیسے ہی شرعی دم ختم ہوتا ہے تو روحانی بیماری پھر سے تقویت پکڑتی ہے اور پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیلنا شروع کردیتی ہے۔
اب ایسے میں روحانی امراض کا شکار لوگ علاج کے لیےجس پیروفقیر کا نام سنتے ہیں اور اس کے پاس چلے جاتے ہیں۔ پھروہ شرک سمیت غیر اللہ کے نام پرچڑھاوے چڑھانے اور جنات وشیاطین کو جانورذبح کرکے ڈالنے سمیت کئی ایسے کام کرتے ہیں جن سے اگرشیطان خوش ہوجاتاہے توان سے وہ بیماری جب تک چاہتا ہے ٹال دیتا ہے اور جب چاہتا ہے واپس لے آتا ہے۔ یہ طریقہ علاج سے دنیا وآخرت دونوں خراب ہوتی ہے اورشیطان تو راضی ہوجاتا ہے مگر اللہ تعالی ناراض ہوجاتا ہے، جس کے پاس ہم سب نے مرنے کے بعد جانا ہے۔
لیکن جو شرعی دم کرنے والوں کے پاس جاتے ہیں یا ان کو اپنے گھر بلاتے ہیں تو وہ قرآن کریم سے شرعی رقیہ کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔ اس طریقے سے کچھ لوگوں کو شفا مل جاتی ہے اور کچھ کے امراض وقتی طور پر ٹل جاتے ہیں۔ لیکن بیماری کا جڑ سے علاج نہیں ہوتا ہے۔
اب شادی نه ہونا،اچانک میاں بیوی میں علیحدگی ہونا، اولاد نہ ہونا اورتمام میڈیکل رپورٹیں ٹھیک آنے کے باوجود کسی بیماری کا ٹھیک نہ ہونا؛جیسے روحانی امراض کا علاج جڑ سے ہونا ضروری ہے۔
اسی طرح دینداربچیاں جن کو ایسی عجیب نفسیاتی اور جسمانی بیماریاں لگ جاتی ہیں کہ وہ نہ کسی کو بتاسکتی ہیں اور نہ ہی کسی سے اس کا علاج کراسکتی ہے۔
ایسے میں بہت ضروری ہے کہ تشخیص کی جائے کہ یہ بیماری واقعی جسمانی ہے یا نفساتی ہے یا روحانی ہے ؟
اس کے لیے ایک فارم بنایا گیا ہے جو مریض کو اپنی بیماری سمجھ نہیں آتی تووہ یہ فارم فل کرتا ہے ۔
اس میں لکھے سوالات کے جوابات سے ہم اس کی بیماری کی تشخیص کرلیتے ہیں کہ یہ نظرہے یا حسد یا کالا جادویاشیطان کا سایہ ہے یا محض نفسیاتی بیماری ہے یا کچھ اور ۔
اس تشخیص کے بعد پھر علاج شروع کرنا چاہیے؟
اگر روحانی مسئلہ ہے تو پھر علاج کو اس وقت تک نہیں روکنا چاہیے جب تک مکمل شفا نہ مل جائے ۔
لیکن اگر اسے بیچ میں روک دیا گیا تو پھر اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ وہ روحانی امراض انتقام میں بدل جاتے ہیں اور بیماری تقویت پکڑجاتی ہے۔ پھر قرآن کریم کے عارضی دم سے وقتی سکون تو ملتا ہے ، مگر مکمل شفا نہیں۔
ایسے میں بہت اشدضرورت ہے کہ مستقل بنیادوں پر علاج کیا جائے اور روحانی مریض کو جومسائل پیش آئے،ان کی تشخیص کرکے ان کا علاج جڑ سے کیا جائے۔
اب یہ ممکن نہیں کہ روحانی مریض کو اپنے پاس رکھا جائے۔ بالخصوص جن کے امراض حساس نوعیت کے ہیں اور جن کا علاج میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔
زیادہ تر ہم سے وہ مریض رابطہ کرتے ہیں جوعلاج کراکر تھک گئے ہیں یا پھر ایسی خواتین جو گھر سے نہیں نکل سکتی اور اپنا علاج خاموشی سے کرانا چاہتی ہے۔
اسی طرح وہ کاروباری حضرات! جو علاج کے لیے وقت نہیں نکال سکتے اور گھربیٹھے اپنی روزمرہ کی مصروفیات کے ساتھ اپنی بیماری کا علاج کراتے ہیں۔
الحمدللہ! اب گھر بیٹھے آپ بآسانی کسی بھی روحانی بیماری کا جڑ سے علاج کراسکتے ہیں اورہم آن لائن آپ کے ساتھ ہروقت رہینگے یہاں تک کہ اللہ تعالی آپ کو مکمل شفا دیدے۔
ہمارا طریقہ علاج عین شریعت کے مطابق ہے اور اس میں کسی قسم کا مریض پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جاتا ہے اور نہ ہی اس کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے۔
یادرکھیں !روحانی امراض کا علاج انتہائی حساس ہوتاہے اوراگر آپ بغیرتشخیص اور اپنی مرضی سے اس کا علاج شروع کرتے ہیں توپھر جادو، جنات اور شیاطین آپ کواور آپ کے اہل خانہ کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔
اس لیے کبھی ایسا کوئی مسئلہ ہو تو ہم سے رابطہ کریں یا پھر کم ازکم روحانی مریض کے پاس ہر وقت قرآن کریم کا شرعی رقیہ لگاکر رکھے یہاں تک کہ آپ کو کوئی ایسا معالج مل جائے جو بیماری کا علاج عارضی نہیں بلکہ جڑ سے کرنے تک آپ کا ساتھ نبھائے۔
اس وجہ سے کہ شیطان اور جنات چالیں چلتے ہیں اورجسمانی بیماریاں لگانے سمیت پینترے بدل کر پیچھا نہیں چھوڑتے ہیں۔
لیکن اللہ تعالیٰ کے قرآن کریم اور طب الہی دونوں کو ساتھ لیکر چلا جائے تو پھر یہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑسکتے ہیں، خواہ ابلیس اپنا تمام ترلاؤلشکر لیکر کیوں نہ آجائے ۔ اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ کے کلام قرآن کریم سے ہونے والے علاج سے ان کو آگ لگتی ہے یا تو جل جاتے ہیں یا بھاگ جاتے ہیں اورپھر دوبارہ کبھی واپس نہیں آتے ہیں۔













