بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام امراض سے مکمل شفا دینے کے لیے اللہ تعالیٰ صرف رمضان المبارک میں ماحول سازگار کیسے بناتا ہے
حافظ محمد صالح احمد
(سلسلہ وار طب الهی : 10)
https://wahdatemasalik.com/u/2022/04/17/tib-e-elahi-10/
https://www.youtube.com/watch?v=y69c1mvMqJ8
روحانی، نفسیاتی اور جسمانی امراض سے مکمل شفا دینے کے لیے اللہ تعالیٰ صرف رمضان المبارک میں ماحول سازگار بناتا ہے
سیدنا ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :
إذا جَاءَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ، وصُفِّدَتِ الشَّيَاطِيْنُ
’’جب رمضان آتا ہے توجنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اورجہنم کے دروازے بندکردیئے جاتے ہیں۔ اور شیطان جکڑدیئے جاتے ہیں۔‘‘
(صحیح مسلم : 1079)
رمضان وہ بابرکت مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ روحانی، نفسیاتی اور جسمانی امراض سے شفا دینے کے لیے پوری لائف سٹائل کو منظم کرتا ہے۔رات کو نماز تراویح اورسحری وافطاری کے ساتھ روزے رکھنے کاایسا شیڈول بنایا ہے کہ انسان کی باڈی خودبخودامراض سے شفا کی طرف بڑھتی ہے اور جسم صحت مند ہونے لگ جاتا ہے۔
یہ فوائد روزے رکھنے سے حاصل ہوتے ہیں جیساکہ اس کی تفصیلات ہم پہلے بتاچکے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں ! عام دنوں میں روزے رکھنے اور رمضان کے مہینے میں روزے رکھنے میں بہت بڑا فرق ہے۔
رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ انسان کے جسم پرحکمرانی کرنے والے سب سے بڑے دشمن ابلیس اور اس کی نسل شیاطین کو قید فرمادیتا ہے۔عام دنوں میں کوئی روزے رکھتا ہے توشیطان اس کو وسوسوں سے دوچار کرتا ہےاور اسے روزے کے روحانی وجسمانی فوائد سمیٹنے سے روکنے کی سازشیں کرتا ہے۔ صرف اسی پراکتفانہیں کرتا ہے بلکہ جو بھی جسمانی امراض لاحق ہوتے ہیں ان کی بلاکیج کردیتا ہے۔ اس طرح بیچارہ مریض اپنی بیماری کو جسمانی بیماری سمجھتا ہے اور اپنا علاج صرف جسمانی طور پر کراتا ہے۔ اس طرح وہ میڈیسن کھاتے ہوئے مصنوعی طور پر اپنی بیماری کو کنٹرول کرتا ہے۔ بیماری کی اصل وجہ شیطان کا علاج نہیں کرتا ہے جو جسم میں آزادانہ گھومتے ہوئے بیماریاں لگارہا ہوتا ہےاوران کوجڑسے ختم ہونے سےروکتاہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ کینسر،ٹیومر، شوگر،خارش، الرجی ، قبض اور گنجا پن سمیت کئی ایسی دائمی بیماریاں ہیں جن میں شیطانوں کا عمل دخل ایسا سخت ہوتا ہےکہ جب تک اس کا علاج نہ کیا جائے تو بیماری جڑ سے ختم نہیں ہوتی ہے۔ پس جب میڈیسن کھاتے ہیں تو کچھ افاقہ ہوجاتا ہے اورجب میڈیسن چھوڑتے ہیں تو بیماری شوٹ کرجاتی ہے۔
پ س بیماری کا جڑ سے علاج کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بیماری کو فروغ دینے والے شیطان کو لگام ڈالی جائے اور بیماری کی سپلائی لائن کاٹی جائے۔
اس لیے اللہ تعالیٰ ہر سال رمضان المبارک کامہینہ لاتا ہے جس میں شیطانوں کو قید کردیا جاتا ہے اوران کی سپلائی لائن کاٹ دیتا ہے۔
اس طرح رمضان المبارک میں روزے دارکے جسم کے اندر صرف بیماری باقی رہ جاتی ہے اورشیطان کااس پرسے کنٹرول ختم ہوجاتا ہے۔اگربیماری کا علاج جڑسے کیا جائے تووہ ختم ہوجاتی ہے۔
ہم نے الحمدللہ ! شوگر کے مرض کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے اور رمضان المبارک کے روزے شوگر کے مریض کیسے رکھ سکتے ہیں، اس کی ساری تفصیلات بتاچکے ہیں۔
اسی طرح ہرمریض ہم سے اپنی تشخیص کراکر ہربیماری کو جڑ سے ختم کرانے کے لیے رمضان المبارک میں علاج کراسکتا ہے۔
باقی رہے وہ لوگ جن کی جسمانی بیماریاں جادواور جنات سے جڑی ہوئی ہیں، تو ان کو بھی یہ جان لینا چاہئے کہ رمضان المبارک کامہینہ ان کے لیے بھی اپنا علاج کرنے کے لیے
سنہری موقع ہے۔ اس وجہ سے کہ رمضان المبارک میں ان کے جسم سے جوجنات چمٹے ہوتے ہیں وہ تنہا اورانتہائی کمزورہوجاتے ہیں۔ پس اگر تشخیص کرانے کے بعد ان کا قلع قمع کرنے کے لیے انسان قرآن کریم سے شرعی رقیہ اور طب نبوی ﷺسے جسمانی علاج کرانے پر محنت کرتا ہے تو وہ فوری شفایاب ہوجاتا ہے ۔
پس رمضان المبارک کوغنیمت جاننا چاہیے۔روایتی اندازمیں روزے رکھنے اوررسمی طورپر نماز تراویح پڑھنے کی بجائے تقویٰ اورخشوع کے ساتھ تمام عبادات کو بجالانا چاہیے اوراللہ تعالیٰ کی طرف دوڑلگاتے ہوئے اپنی بیماری کاعلاج جڑسے کرانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔
اللہ تعالی ہم سب کو رمضان کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق دے۔ آمین
وحدت مسالک کا واٹس ایپ گروپ یہاں سے جوائن کریں :
https://chat.whatsapp.com/FtCFP6GfEXCLyO3qoPq6fN
وحدت مسالک کا فیس بک پیج یہاں سے وزٹ کریں:
https://web.facebook.com/wahdatemasalik
وحدت مسالک کے یوٹیوب چینل کو یہاں سے سبسکرائب کریں :
https://www.youtube.com/channel/UCsqqNLAeLAb_HeyrvGIm86A
وحدت مسالک کی ویب سائٹ یہاں سے وزٹ کریں :
https://www. wahdatemasalik.com












