بسم اللہ الرحمن الرحیم
رمضان کے روزوں میں ہر بیماری سے شفا ہے.
حافظ محمد صالح احمد
(سلسلہ وار طب الهی : 4)
https://wahdatemasalik.com/u/2022/04/17/tib-e-elahi-4/
https://www.youtube.com/watch?v=UXuCtieq-4s
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَأَن تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
’’اوریہ کہ تمہارا روزے رکھنا تمہارے لیے بہتر ہے اگرتم علم رکھتے ہو۔‘‘(سورة البقرۃ :184)
رمضان کے روزوں میں اور عام دنوں کے روزوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔ دینی لحاظ سے بھی اوردنیوی لحاظ سےبھی۔ رمضان میں صحت کی راہ میں موجود روحانی رکاوٹوں کو دور کرکے جسم کوشفاسے ہمکنار کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ پوری فضا طب الہی کی حیاتیاتی گھڑی کے مطابق فراہم کردیتاہے۔یہ مہینہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کرنے والوں کو دنیا وآخرت کی سعادت سے نوازنے اور بیماریوں سے نجات دیکر شفاسے ہمکنار کرنےکےلیے مقرر کیا ہے۔ لیکن افسوس ہے ہم پر ہم میں سے اکثریت طب الہی کے آٹو نظام صحت کو نہیں جانتے ہیں اور نہ ہی اس سے اپنی بیماریوں کا بغیر ادویات کے علاج کرانے کی کوشش کرتے ہیں جیساکہ ہمارے اسلاف کرتے تھے۔
طب الہی کانظام صحت انسانوں کی بنائی ہوئی ایلوپیتھک ،ہومیوپیتھک اور دیسی حكمت کے طریقہ علاج سے بالکل مختلف ہے۔خوراک میں پرہیز بھی مختلف ہے۔ان شاء اللہ! اس کی تفصیلات جلد آپ کو بتائیں گے ۔ لیکن ذہنی طور پر آپ تیاری کرلیں کہ رمضان کے روزے رکھنے کے ساتھ قرآن وحديث پر تدبر کرینگے اوراس کے مطابق اپنی تمام روٹین بناکر ہر بیماری سے شفاحاصل کرنے کے لیے کوشاں رہینگے۔ ان شاء اللہ
۔
وحدت مسالک کا واٹس ایپ گروپ یہاں سے جوائن کریں :
https://chat.whatsapp.com/FtCFP6GfEXCLyO3qoPq6fN
وحدت مسالک کا فیس بک پیج یہاں سے وزٹ کریں:
https://web.facebook.com/wahdatemasalik
وحدت مسالک کے یوٹیوب چینل کو یہاں سے سبسکرائب کریں :
https://www.youtube.com/channel/UCsqqNLAeLAb_HeyrvGIm86A
وحدت مسالک کی ویب سائٹ یہاں سے وزٹ کریں :
https://www. wahdatemasalik.com













