(طب الہی: 8)
رمضان کے روزوں میں ایسا کیا ہے کہ ایلوپیتھک بھی طب الہی کو دنیا کی نمبرون میڈیسن ماننے لگ گئی ہے
اورمستقبل میں سرجری اورآپریشنز کی جگہ اس کے طریقے کے مطابق علاج کیا جائے گا۔
رسول اللہﷺ نے چودہ سوسال قبل روزوں کو ڈھال قرار دیا تھا
اورآج کے سائنسدان ڈاکٹرزبرملاتسلیم کررہے ہیں روزےہر بیماری کے آگے ڈھال بنتےہیں۔
: حافظ محمد صالح احمد
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایلوپیتھک نے بھی طب الہی کو دنیا کی نمبرون میڈیسن تسلیم کرلیا ہے
رسول اللہﷺ نے چودہ سوسال قبل روزوں کو ڈھال قرار دیا تھا
اورآج کے سائنسدان ڈاکٹرز برملا تسلیم کررہے ہیں روزے ہر بیماری کے آگے ڈھال بنتےہیں۔
دل، دماغ، گردے، دانت ، جگر اور دیگر جسم کے اعضاء کو بغیر سرجری اور آپریشن کے صحت مند خلیوں سے نیا کرنے والا ایلوپیتھک کا جدید علاج طب الہی کے ساتھ رمضان میں بالکل مفت کریں
حافظ محمد صالح احمد
(سلسلہ وار طب الهی : 8)
https://wahdatemasalik.com/u/2022/04/17/tib-e-elahi-8/
https://www.youtube.com/watch?v=hovfkbgFlMs
سیدنا عثمان بن ابی العاص الثقفی نے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
“الصِّيامُ جُنَّةٌ ، كجُنَّةِ أحدِكم منَ القتالِ”.
روزے ڈھال ہیں ، بالکل اسی طرح جس طرح جنگ سے تم میں سے کسی ایک کی ڈھال (اس کوبچاتی) ہے۔
(صحيح سنن النسائي:2229)
روزہ صرف بداخلاقی اور نفسانی خواہشات سے بچانے والی ڈھال نہیں ہے بلکہ ہر بیماری سے بچانے والی ڈھال ہے۔
مسلک ایلوپیتھک آج روزے کی افادیت کو مانتے ہوئے تسلیم کررہی ہے کہ بڑی سے بڑی بیماری کا علاج روزے سے ہوسکتا ہے۔ آج امریکہ میں کئی ہسپتال ایسے ہیں جو کسی بھی بیماری کو ختم کرنے سے پہلے دوماہ تک مریضوں کو کھانے پینے میں بہت کمی کراتے ہیں اورپھر50000ڈالر فیس لیکر انجکشن کے ذریعے سے ریڑھ کی ہڈی یاقریبی رشتے دارکی باڈی سے لیکر جسم میں وہ سیلزڈالتے ہیں جو روزے سے قدرتی طور پر پیداہوتے ہیں۔ایلوپیتھک کا یہ طریقہ علاج مستقبل میں دنیا کا نمبر ون علاج بن جائے گاکیونکہ بغیر سرجری اورآپریشن کے جسم کے کسی بھی حصے کو تندرست بنایا جاسکتا ہے۔ لیکن ایلوپیتھک کا یہ طریقہ علاج ابھی ریسرچ کے مرحلے میں ہے اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ Geneticsکوخلیوں میں داخل کرنے سے خلیوں کوDNAکے مطابق ہدایات ملنا شروع ہوجاتی ہیں اوروہ کام کرنے لگ جاتے ہیں۔ لیکن اگران خلیوں کی یادداشت کبھی واپس آگئی توپھریہ کام کرنا چھوڑدینگے اورالٹاجسم کونقصان پہنچائینگے کیونکہ یہ مصنوعی علاج ہے۔
ایلوپیتھک والے ابھی یہ تجربات کررہے ہیں جبکہ ہمارے پیارے اللہ تعالیٰ نےہمیں مکمل نظام صحت پہلے سے طب الہی اور طب نبوی ﷺ کی روشنی میں عطاکررکھا ہے۔ رمضان کےروزے یہ سیلزجسم میں خودبخود پیدا کرتے ہیں اوریہ سیلز جسم میں سے بیماری والے سیلز ختم کرکے نئے خلیے پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح رمضان کے روزے بیماریوں کے آگے ڈھال ہیں ۔طب نبویﷺ کی کتاب میں علامہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تھا :
“الصّوْمُ جُنّةٌ مِنْ أَدْوَاءِ الرّوحِ وَالْقَلْبِ وَالْبَدَنِ مَنَافِعُهُ تَفُوتُ الْإِحْصَاءَ وَلَهُ تَأْثِيرٌ عَجِيبٌ فِي حِفْظِ الصّحّةِ وَإِذَابَةِ الْفَضَلَاتِ وَحَبْسِ النّفْسِ عَنْ تَنَاوُلِ مُؤْذِيَاتِهَا “
’’روزہ روح، دل اور جسم کی بیماریوں کے آگے ڈھال ہے۔اس کے فائدے شمار کرنے سے بھی زیادہ ہیں ۔ روزہ صحت کو بہتربنانے، فاسدمادوں کوپگھلاکرنکالنے اورنفس کوتکلیف دہ خوراکوں کے کھانے سے روکنے میں بہت عجیب تاثیررکھتا ہے۔ ‘‘ (زادالمعاد:جلد4صفحہ301)
رمضان کے روزوں کو اللہ تعالی کے نظام صحت کے مطابق رکھیں گے توتب یہ ہربیماری کے علاج میں فائدہ دیتے ہیں۔ اگرآّپ اپنی مرضی کرینگے اور طب الہی کے لائف سٹائل کی جتنی خلاف ورزی کرینگے اتنا یہ روزے جسمانی طور پرآپ کوفائدہ نہیں پہنچائیں گے۔
وحدت مسالک کا واٹس ایپ گروپ یہاں سے جوائن کریں :
https://chat.whatsapp.com/FtCFP6GfEXCLyO3qoPq6fN
وحدت مسالک کا فیس بک پیج یہاں سے وزٹ کریں:
https://web.facebook.com/wahdatemasalik
وحدت مسالک کے یوٹیوب چینل کو یہاں سے سبسکرائب کریں :
https://www.youtube.com/channel/UCsqqNLAeLAb_HeyrvGIm86A
وحدت مسالک کی ویب سائٹ یہاں سے وزٹ کریں :
https://www. wahdatemasalik.com













