(طب الہی: 9) روزے رکھو صحت بناؤ : حافظ محمد صالح احمد

  • Home
  • طب الہی
  • (طب الہی: 9) روزے رکھو صحت بناؤ : حافظ محمد صالح احمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

روزے رکھو صحت بناؤ

حافظ محمد صالح احمد

(سلسلہ وار طب الهی : 9)

https://wahdatemasalik.com/u/2022/04/17/tib-e-elahi-9/

https://www.youtube.com/watch?v=Fy4zFmCw9hE

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

وَالَّذِي نَفْسِي بيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى مِن رِيحِ المِسْكِ. يَتْرُكُ طَعَامَهُ وشَرَابَهُ وشَهْوَتَهُ مِن أجْلِي ، الصِّيَامُ لِي، وأَنَا أجْزِي به والحَسَنَةُ بعَشْرِ أمْثَالِهَا۔

” اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے. روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے، (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) بندہ اپنا کھانا پینا اور اپنی شہوت میرے لیے چھوڑ دیتا ہے، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور ایک نیکی کا ثواب اس جیسی (نیکیوں میں سے) دس گنا ہوتا ہے۔
(صحيح البخاري: حدیث 1894)

روزہ رکھنے سے صحت خراب نہیں ہوتی ہے بلکہ صحت بنتی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ، سیدنا علی اور سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے ایک روایت منقول ہے جو رسول اللہ ﷺ تک سند کے اعتبار سے کمزور ہے مگر معنی کے اعتبار سے درست ہے۔ وہ حدیث ہے :
“صُومُوا تَصِحُّوا”
“روزے رکھو صحت بناؤ”۔
(المعجم الاوسط : جلد : 8 ، صفحہ174 )

روزے رکھنے سے صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں۔ روزوں نے دن میں تین وقت کھانا کھانے کا نظریہ غلط ثابت کردیا ہے۔
آج کی میڈیکل ریسرچ یہ ثابت کررہی ہے کہ روزے کی وجہ سے جسم سے فاسد مادے نکلتے ہیں۔ خون میں شوگر کا لیول کم ہوتا ہے۔ ٹانگوں میں موجود یورک ایسڈ ختم ہوتا ہے۔ معدے اور آنتوں سے زہریلی غذاؤں کی جمی ہوئی باقیات تحلیل ہوتی ہیں۔ چربی پگھلتی ہے۔ موٹاپا کم ہوتا ہے۔ گردے ، لبلبہ اور جگر واش ہوکر آرام کرتے ہیں۔ خلیوں اور شریانوں میں پھنسے ہوئے مادوں کا اخراج ہوتا ہے۔ مدافعتی نظام کی طاقت بڑھتی یے۔ خون کی سرکولیشن درست ہوکر بلڈپریشر آٹومیٹک نارمل ہوجاتا ہے۔ روحانی سکون ملنے سے اعصابی تناؤ ختم ہوجاتا ہے۔ دماغ پرسکون ہونے کی وجہ سے اس کے خلیوں کی تجدید ہونا شروع ہوجاتی ہے ۔
تیزابیت ختم ہوجاتی ہے اور معدے کے زخم ٹھیک ہونے لگتے ہیں۔ سوڈیم کے بڑھ جانے کی وجہ سے پتھری بننے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ بھوکے رہنے کی وجہ سے فاسد غذائیں جسم میں نہیں جاتی ہیں جس کی وجہ سے الرجی اور جلدی امراض کم ہوجاتے ہیں۔ دل کی دھڑکن نارمل لیول پر آجاتی ہے اور شریانیں صحتمند ہوجاتی ہیں۔ پٹھوں کے کھچاؤ کی بیماری کم ہوجاتی ہے۔ بڑھاپے کے اثرات ملتوی ہوجاتے ہیں۔
یہ سارے فوائد روزے رکھنے سے صرف ان کو ملتے ہیں جو سحری وافطاری میں صرف اللہ تعالی کے رزق طیبات کو اعتدال سے کھاتے ہیں۔

وحدت مسالک کا واٹس ایپ گروپ یہاں سے جوائن کریں :
https://chat.whatsapp.com/FtCFP6GfEXCLyO3qoPq6fN

وحدت مسالک کا فیس بک پیج یہاں سے وزٹ کریں:
https://web.facebook.com/wahdatemasalik

وحدت مسالک کے یوٹیوب چینل کو یہاں سے سبسکرائب کریں :
https://www.youtube.com/channel/UCsqqNLAeLAb_HeyrvGIm86A

وحدت مسالک کی ویب سائٹ یہاں سے وزٹ کریں :
https://www. wahdatemasalik.com

Leave A Comment

’’وحدت مسالک ‘‘ ایک آزاد غیر سیاسی ، ذاتی مفادات اور ہرقسم کے تعصب سے بالاترادارہ ہے جس کا مقصد ایسی ریسرچ پیش کرنا جو پوری امت میں آپس کے اختلافات کے باوجود اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنا اورتمام مسالک کا باعلم اور باشعور طبقہ سامنے لاکر شریعت پر عمل کے مثالی طریقوں کو عوام الناس میں عام کرنا۔

ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد ، لاہور، کراچی
(ہفتہ - بدھ)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد ، لاہور، کراچی
(ہفتہ - بدھ)
(10am - 05 pm)
ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - بدھ)

’’وحدت مسالک ‘‘ ایک آزاد غیر سیاسی ، ذاتی مفادات اور ہرقسم کے تعصب سے بالاترادارہ ہے جس کا مقصد ایسی ریسرچ پیش کرنا جو پوری امت میں آپس کے اختلافات کے باوجود اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنا اورتمام مسالک کا باعلم اور باشعور طبقہ سامنے لاکر شریعت پر عمل کے مثالی طریقوں کو عوام الناس میں عام کرنا۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - جمعرات)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - جمعرات)
(10am - 05 pm)

No products in the cart.

X