بسم اللہ الرحمن الرحیم
کوئی بیماری لاعلاج اور دائمی نہیں ہے.
حافظ محمد صالح احمد
(سلسلہ وار طب الهی : 2)
https://wahdatemasalik.com/u/2022/04/17/tib-e-elahi-2/
https://www.youtube.com/watch?v=QERH1ufrkQw
سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا:
” لِكُلِّ داءٍ دَواءٌ، فإذا أُصِيبَ دَواءُ الدَّاءِ بَرَأَ بإذْنِ اللهِ عزَّ وجلَّ”
’’ہر بیماری کی دوا ہے، جب بیماری کو اس کی (اصل )دواپہنچ جاتی ہے تووہ اللہ عزوجل کے حکم سے شفایاب ہوجاتا ہے۔‘‘
(صحیح مسلم : حدیث :2204)
یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ آج اس فرمان پر یقین رکھنے والے بہت تھوڑے ہیں۔ اس وجہ سے کہ اپنی آنکھوں کے سامنے ایسے مریضوں کو دن رات دیکھتے ہیں کہ جو گولیاں کھا کھاکر تھک جاتے ہیں مگر شفا نہیں ملتی ۔ اسی طرح پیدائشی امراض والے ساری زندگی اپنی بیماری کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں ۔ مجھے ایلوپیتھک کا ایک ڈاکٹر ملا اس کا ہاتھ کپکپارہے تھے۔ میرے پوچھنے پر اس نے کہا کہ یہ پیدائشی ہے اور اس کا علاج نہیں ہے ۔ میں ہر جگہ علاج کراکر تھک چکا ہوں۔ یہ ایک ڈاکٹر کی کہانی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات پیدا کی ہے اور تاقیامت آنے والے تمام امراض کی ادویات بھی حلال اشیاء میں رکھ دی ہیں۔ پس جیسے جیسے نئی بیماریاں پھیلتی جائینگی ویسے ان کا علاج بھی حلال اشیاء سے دریافت ہوکر پھیلتا جائے گا۔ کوئی بیماری ایسی نہیں ہے جس کا علاج اللہ نے نہیں رکھا ہے۔ قیامت تک جتنی بیماریاں اور وائرس زمین پر پھیلنے ہیں ان کی ادویات اللہ تعالیٰ نے ایک سے زائد پاکیزہ خوراک اور جڑی بوٹیوں میں رکھ دی ہے۔ پس جب اسے اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ مقدار میں لینگے تو اللہ تعالیٰ شفا دیدے گا۔
اللہ تعالیٰ نے ادویات سے علاج کا ایک نظام رکھا ہے ، اس نظام کو طب الہی یا نیچرل میڈیسن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک اور دیسی حکمت سمیت آج دنیا میں جتنی بھی ادویات ہیں ، یہ سب طب الہی کی اصل ادویات سےماخوذشدہ ہیں جو اللہ تعالی نے نازل فرمائی ہے۔
پس مایوسی چھوڑنے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کے بعد اپنی بیماری کا مکمل علاج کے لیے کوشاں رہنا چاہیے اور یہ یقین پختہ رکھنا چاہیے کہ مجھے اللہ تعالیٰ ضرور شفا دے گا۔ ۔
وحدت مسالک کا واٹس ایپ گروپ یہاں سے جوائن کریں :
https://chat.whatsapp.com/FtCFP6GfEXCLyO3qoPq6fN
وحدت مسالک کا فیس بک پیج یہاں سے وزٹ کریں:
https://web.facebook.com/wahdatemasalik
وحدت مسالک کے یوٹیوب چینل کو یہاں سے سبسکرائب کریں :
https://www.youtube.com/channel/UCsqqNLAeLAb_HeyrvGIm86A
وحدت مسالک کی ویب سائٹ یہاں سے وزٹ کریں :
https://www. wahdatemasalik.com














1 Comment
(طب الہی: 7) ماہ رمضان میں بیماریوں سے شفا کا نظام صحت کس طرح تقوی کے ایندھن پر کام کرتا ہے : حافظ محمد صالح احمد – WAHDAT-E-MASALIK
[…] https://wahdatemasalik.com/u/2022/04/17/tib-e-elahi-2/ […]