(طب الہی :11) ماہ رمضان میں امراض شدت کیوں اختیار کر جاتے ہیں – حافظ محمد صالح احمد

  • Home
  • طب الہی
  • (طب الہی :11) ماہ رمضان میں امراض شدت کیوں اختیار کر جاتے ہیں – حافظ محمد صالح احمد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 ماہ رمضان میں امراض شدت کیوں اختیار کر جاتے ہیں 

حافظ محمد صالح احمد

(سلسلہ وار طب الهی : 11)

https://wahdatemasalik.com/u/2022/05/19/tib-e-elahi-11/

https://www.youtube.com/watch?v=LmCKmGekh30&feature=youtu.be&ab_channel=wahdatemasalik

ماہ رمضان میں امراض شدت کیوں اختیار کر جاتے ہیں

سیدنا ابوهریره رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

رُبَّ صائمٍ حظُّهُ مِن صيامِهِ الجوعُ والعطَشُ، وربَّ قائمٍ حظُّهُ من قيامِهِ السَّهرُ .

کتنے روزے دار ایسے ہیں جن کو اپنے روزوں سے صرف بھوک اور پیاس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے۔ اور کتنے قیام کرنے والے ایسے ہیں جن کو اپنے قیام سے صرف جاگنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے .

(السنن الکبری : 3249)

رمضان کا مہینہ شفا اور صحت کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے پورے سال میں بدپرہیزی اور بسیار خوری سے جسم پر پڑنے والے زہریلے اثرات کو ختم کرنے کا پورا نظام رکھا ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا یہ قدرتی نظام پورے جسم کے خلیوں کو نیا کرتا ہے اور صحتیابی کی طرف آٹومیٹک طور پر لیکر جاتا ہے ۔
آئی سی یو سے زیادہ رمضان میں اللہ تعالیٰ نے بیماریوں کا علاج کرنے اور صحت سے ہمکنار کرنے کا ایسا نظام رکھا ہے کہ انسان کو پتہ نہیں چلتا اور وہ تیزی سے خود بخود صحتیاب ہونے لگ جاتا ہے۔
.
یہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام واکرام ہے دنیا میں روزے داروں پر۔

مگر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو روزے کو بیماری کی علامت قرار دیکر روزے نہیں رکھتے ہیں۔

کچھ ایسے ہیں جو یہ کہتے تھکتے نہیں کہ روزے رکھنے سے کمزوری ہوتی ہے۔

ہم سے گرمی برداشت نہیں ہوتی ہے۔

ہم اپنے آپ کو بھوک سے نڈھال ہوتا نہیں دیکھ سکتے ۔

یہ تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے رمضان میں دیئے گئے اللہ کے شفا پیکج کو جھٹلا دیا تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان کو ان کے حال وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ اب وہ جتنی جدوجہد کریں گے اور ہسپتالوں کے چکر لگائیں گے ان کو عارضی افاقہ ڈاکٹروں کے پاس میسر اسباب اور وسائل کی بنا پر ہوگا۔

اب پیچھے رہ جاتا ہے ایک ایسا گروہ جو روزے رکھتا ہے اور نماز تراویح بھی پڑھتا ہے، اسے شفا نہیں ملتی ہے۔

اس گروہ میں علماء سے لیکر ڈاکٹرز حضرات سب شامل ہیں ۔

ان کو مکمل شفا اس لیے نہیں ملتی ہے کہ یہ کھانے پینے میں صرف طیبات پر اکتفا نہیں کرتے ہیں۔

اس سے بھی آگے یہ اپنی بیماری کا علاج غذا سے نہیں کرتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے شفا رکھی ہے ۔
ان کو کوئی بھی مرض لاحق ہو تو اس کی ظاہری علامات کو ختم کرنے کے لیے مصنوعی ادویات کھانے پر اکتفا کرتے ہیں۔

ایسے لوگ اپنی بیماری کو صرف کنٹرول کرنے تک محنت کرتے ہیں تو پھر وہ جس طرح کی ادویات کھائیں گے اسی طرح ان کی بیماری کنٹرول ہوگی۔

مثال کے طور پر شوگر کو دیکھ لیں کہ ڈاکٹرز حضرات اس بیماری کا علاج صرف اسے کنٹرول کرنے کے لیے کرتے ہیں ۔ اسی لیے تشخیص میں بھی شوگر کو کیٹاگریز میں تقسیم کررکھا ہے۔
طب الہی صرف وہ طب ہے جو شوگر کی کیٹاگریز تقسیم کو مسترد کرتی ہے۔ اس لیے کہ شوگر 1 ہو یا 2 دونوں میں مشترکہ معاملہ یہ ہے کہ انسولین کام نہیں کررہی ہے اور خون میں گلوکوز اکٹھا ہوتا چلا جارہا ہے۔

الحمدللہ! ہم نے طب الہی کے لائف سٹائل سے شوگر کا خاتمہ کرنے اور رمضان کے روزے بآسانی رکھنے کی مکمل تفصیلات بتادی ہے۔

یاد رکھیں ! جب تک آپ غیر طیبات استعمال کررہے ہیں تب تک آپ کے جسم میں آٹو شفا کا نظام ایکٹیو نہیں ہوگا۔

اس لیے اللہ تعالٰی سے مکمل شفا مانگیں اور خوراک میں صرف طیبات کو کھانے پینے کے ساتھ رمضان کو اس طرح عبادت میں گزاریں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم نے گزارا تھا ۔ پھر دیکھیئے گا کہ کیسے اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل شفا عطا کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق دے۔ آمین

وحدت مسالک کا واٹس ایپ گروپ یہاں سے جوائن کریں :
https://chat.whatsapp.com/FtCFP6GfEXCLyO3qoPq6fN

وحدت مسالک کا فیس بک پیج یہاں سے وزٹ کریں:
https://web.facebook.com/wahdatemasalik

وحدت مسالک کے یوٹیوب چینل کو یہاں سے سبسکرائب کریں :
https://www.youtube.com/channel/UCsqqNLAeLAb_HeyrvGIm86A

وحدت مسالک کی ویب سائٹ یہاں سے وزٹ کریں :
https://www. wahdatemasalik.com

Leave A Comment To (طب الہی: 13) : حافظ محمد صالح احمد – WAHDAT-E-MASALIK Cancel Comment

’’وحدت مسالک ‘‘ ایک آزاد غیر سیاسی ، ذاتی مفادات اور ہرقسم کے تعصب سے بالاترادارہ ہے جس کا مقصد ایسی ریسرچ پیش کرنا جو پوری امت میں آپس کے اختلافات کے باوجود اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنا اورتمام مسالک کا باعلم اور باشعور طبقہ سامنے لاکر شریعت پر عمل کے مثالی طریقوں کو عوام الناس میں عام کرنا۔

ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد ، لاہور، کراچی
(ہفتہ - بدھ)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد ، لاہور، کراچی
(ہفتہ - بدھ)
(10am - 05 pm)
ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - بدھ)

’’وحدت مسالک ‘‘ ایک آزاد غیر سیاسی ، ذاتی مفادات اور ہرقسم کے تعصب سے بالاترادارہ ہے جس کا مقصد ایسی ریسرچ پیش کرنا جو پوری امت میں آپس کے اختلافات کے باوجود اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنا اورتمام مسالک کا باعلم اور باشعور طبقہ سامنے لاکر شریعت پر عمل کے مثالی طریقوں کو عوام الناس میں عام کرنا۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - جمعرات)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - جمعرات)
(10am - 05 pm)

No products in the cart.

X