علامہ ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا
کلمات تحسین
تقریظ
علامہ ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر رحمہ اللہ
(رئیس وشیخ الحدیث جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی، صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان، صدر اقراء روضۃ الاطفال ٹرسٹ پاکستان، امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان)
WIFAQ UL MADARIS HEAD CHANCELLOR AND SENIOR HADITH PROFESSOR SHAYKH DR ALLAMA ABDUR RAZZAQ ISKANDER
﷽
الحمدلله رب العالمين والصلاة والسلام على سيد المرسلين وعلى آله وصحبه أجمعين أما بعد !
روح القرآن کے نام سے یہ مسودہ میرے پاس بغرض تقریظ لایا گیا، جسے حافظ محمد صالح صاحب نے مرتب کیا ہے۔ موصوف نے بندہ سے فرمائش کی کہ اس مسودے پر تقریظ لکھوں۔ تقریظ کے اصول وشرائط کے پیش نظر میں تقریظ لکھنے سے تو قاصر ہوں البتہ نیک کام اور اچھے عنوان کے پیش نظر میں موصوف کی علمی کاوش کی قبولیت اور نیک عزائم کی تکمیل کیلئے دعاگوہوں کہ حق تعالی شانہ راستیابی کے ساتھ انہیں علمی ترقی اور عملی اصلاح سے نوازے۔
البتہ اس اہم اور حساس موضوع کے پیش نظر دو باتوں کی تاکید کرنا ضروری سمجھتا ہوں!
۱۔ تفسیر کے موضوع پر قلم اٹھانے سے قبل اصول تفسیر کا گہرا مطالعہ ضرور کیا جائے بالخصوص تفسیر وتاویل کے فروق و امتیازات کا ایسا پاس رکھا جائے کہ تاویلِ فاسد سے محفوظ رہاجاسکے۔
۲۔ قرآن کریم کے ترجمہ اور تمام تراجم میں جو فرق ملحوظ رکھنا ضروری ، اس کا پاس رکھنا بھی لازمی ہے، عام تراجم میں عبارت کے مدلول کی وضاحت کیلئے توتعبیرات ومحاورات کی وسعت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں مگر قرآن کریم کے ترجمہ کے دوران اس کے برعکس عمل کیا جائے تاکہ مدلولِ قرآنی کی تلاش میں نظم قرآنی سے دوری لازم نہ آئے۔
امید ہے کہ مؤلف نے ان دونوں باتوں کوملحوظ رکھا ہوگا ؛۔ اللہ تعالی ہمیں توفیق خیر سے نوازے، آمین۔
والسلام
عبد الرزاق اسکندر
علامہ یوسف بنوری ٹاؤن کراچی
۲۳ شوال ۱۴۳۹ ھ
(رئیس وشیخ الحدیث جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی، صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان، صدر اقراء روضۃ الاطفال ٹرسٹ پاکستان، امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان)
Success fullfill
StartUp Business
Leadership Work
Business Growth
روح القرآن انسائیکلوپیڈیا
- ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
-
92-333-410-3401+
92-333-410-3401+ - info@wahdatemasalik.com
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘
’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام













