فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاهد
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا
کلمات تحسین
تقریظ
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
(امام وخطیب وزارت اوقاف کویت)
FADILAT AL SHEIKH DR HAFIZ MUHAMMAD ISHAQ ZAHID
Imam and preacher of Ministry of Awqaf and Islamic Affairs – State of Kuwait
﷽
الحمد لله رب العالمين ، والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين ، وعلى آله وأصحابه أجمعين ، ومن تبعهم باحسان إلى يوم الدين ….. وبعد :
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ ایسی کتاب ہے جو ہر قسم کے شک وشبہ اور باطل کی آمیزش سے پاک ہے ۔ یہ متقین کیلئے ہدایت ، مومنین کیلئے رحمت اور تمام لوگوں کیلئے نصیحت ہے۔ یہ کتاب مضبوط سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرتی ہے اور انسان کو زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔ جو لوگ اس کتاب کو سیکھتے ، پڑھتے اور اس میں غور وفکر کرتے ہیں انھیں یہ کتاب سلامتی کے راستے دکھلاتی ، جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم وبصیرت کی روشنی فراہم کرتی اور انھیں صراط مستقیم پر گامزن کر دیتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اس عظیم الشان کتاب کو اس لئے نازل کیا ہے کہ اس کے بندے اس کی تلاوت کرکے ایک ایک حرف کے بدلے دس دس نیکیاں کمائیں ، اس میں غور وفکر کرکے اس کے معانی و مفاہیم کو سمجھنے کی کوشش کریں ، اور پھر اسے اپنا دستور حیات بناتے ہوئے اس کی روشنی میں زندگی بسر کریں۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
“ﱢ ﱣ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ ” ( سورة ص: ٢٩)
ترجمہ:’’جو کتاب ہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے بڑی برکت والی ہے تاکہ لوگ اس کی آیات میں غور و فکر کریں اور اہل عقل و دانش اس سے سبق حاصل کریں۔‘‘
گویا اس بابرکت کتاب کو نازل کرنے کا اصل مقصد اس میں غور وفکر کرنا اور اس سے نصیحت حاصل کرنا ہے ۔
لیکن انتہائی دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ آج بہت سارے مسلمانوں نے اس کتاب کو چھوڑ دیا ہے۔ نہ اس کی تلاوت کا اہتمام کرتے ہیں اور نہ ہی اس میں تدبر کرکے اس سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ایسے ایسے اعمال کرتے ہیں جو قرآن مجید کی آیات مبارکہ اور اس کی تعلیمات کے سرا سر خلاف ہیں۔
اور جو لوگ اس کتاب کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ان میں سے بھی بہت کم لوگ اس کے معانی کو سمجھتے ہیں ، ورنہ زیادہ تر حفاظ اس کے معانی و مفاہیم کی معرفت سے نا آشنا ہوتے ہیں۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے۔
زیر نظر کتاب ” روح القرآن “ میں ہمارے عزیز محترم جناب مولانا حافظ محمد صالح صاحب نے تفہیم قرآن مجید کی ایک عمدہ کاوش کی ہے۔
موصوف نے متعدد رنگوں کی مدد سے قرآن مجید کا لفظی ترجمہ ، بامحاورہ مرادی ترجمہ اور دسیوں کتب تفسیر کا مطالعہ کرکے صحیح تفسیر و تاویل کا خلاصہ انتہائی خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔
اس کتاب کا اصل مقصد عام لوگوں کیلئے فہم قرآن مجید کی تسہیل ہے۔ اس لئے اس کا اسلوب سلیس اور آسان فہم ہے ۔ مؤلف مذکور کی خواہش ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ طلاب العلم بھی اس کتاب کا مطالعہ کرکے اس سے استفادہ کریں ، اللہ تعالیٰ کے اوامر ونواہی اور اس کی ہدایات وتعلیمات سے آگاہی حاصل کریں۔ اور قرآن مجید کو اپنی عملی زندگی میں ڈھال کر دنیا و آخرت کی خیر وبھلائی حاصل کریں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو تمام لوگوں کیلئے نافع اور اس کے مؤلف اور اس کی نشرو اشاعت کا اہتمام کرنے والوں کیلئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین ثم آمین
وصلى الله وسلم على نبينا محمد وآله وأصحابه أجمعين
كتبه
د/ حافظ محمد اسحاق . کويت
تاريخ 9 ذو القعدہ 1441ه
Success fullfill
StartUp Business
Leadership Work
Business Growth
روح القرآن انسائیکلوپیڈیا
- ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
-
92-333-410-3401+
92-333-410-3401+ - info@wahdatemasalik.com
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘
’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام














