فضیلۃ الشیخ محمد عبد الحفیظ العمری

  • Home
  • Services
  • فضیلۃ الشیخ محمد عبد الحفیظ العمری

فضیلۃ الشیخ محمد عبد الحفیظ العمری

روح القرآن انسائیکلو پیڈیا 

کلمات تحسین 

تقریظ

 فضیلۃ الشیخ محمد عبد الحفیظ العمری

(صدر مرکز عباد الرحمٰن التعلیمی والخیری-الہند، و مشرف تعلیمی القلم انٹرنیشنل اکیڈمی – قطر)

SHAIKH MOHAMED ABDUL HAFEEZ UMRI

(President Abbad Al-Rahman Educational and Al Khairi Center – India
and Teaching Supervisor al Qalam International Academy – Qatar)

الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله …    وبعد :

   

بسم الله الرحمن الرحيم

 

الحمدلله رب العالمين والصلاة والسلام على سيدنا محمدخاتم الأنبياء والمرسلين وعلى آله وصحبه أجمعين ، وبعد :

 

        قرآن مجیدآخری آسمانی کتاب ہے جو اللہ رب العالمین کی جانب سے رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم پر ہدی للعالمین  بناکر نازل کی گئی ہے،دور رسالت سے وقوع قیامت تک انسانوں کی نجات وسعادت اور فلاح وکامیابی اسی سےوابستہ اوراسی پر منحصرہے۔

خیروبرکت، رشدوہدایت اور علم وحکمت سےلبریز کتاب الہی سے استفادہ اوراس کی برکتوں سے فیض یاب ہونے کے لئے اس پرایمان لانے کے بعدسب سے ضروری چیز اس پرغوروفکرکرنا اور اس کا فہم حاصل کرنا ہے ،کیونکہ اس کے بغیراس پرعمل کیا جاسکتا ہے اور نہ اسےدستورحیات بنایاجاسکتا ہے اور نہ ہی اس کی تعلیمات کے مطابق سیرت وکردارکو ڈھالاجاسکتا ہے۔

          یہی وجہ ہے کہ نزول قرآن کے ساتھ ہی اس کی تفسیروتفہیم کابھی آغازہوا،اللہ رب العزت نے اس کے الفاظ کے ساتھ وحی کی دونوں قسموں وحی متلواوروحی غیرمتلوکے ذریعہ اس کے معانی بھی بیان فرمائےجسے تفسیرالقرآن بالقرآن اورتفسیرالقرآن بالسنۃ کہتے ہیں،پھرصحابہ کرام ،تابعین اورتبع تابعین نےنہایت خوبی کے ساتھ اس فریضہ کواداکیااوران کے بعدہردورمیں اہل علم قرآن کریم کےالفاظ کی تبلیغ کےساتھ اس کے معانی کو بیان کرنےاوراس کی توضیح وتشریح کرنے کی ذمہ داری بھی نبھاتےرہےاوریہ سلسلہ ہنوزجاری ہے اوران شاءاللہ تاقیامت جاری رہے گا۔

اللہ تعالی نے خدمت قرآن کے لئے اہل علم کے دلوں کو اس طرح مسخر کیا کہ انہوں نے دنیابھرکےلوگوں تک پیغام الہی پہنچانےکی ذمہ داری کو اپنے لئے باعث شرف اورموجب نجات سمجھتے ہوئے مختلف زبانوں میں قرآن کریم کی ترجمانی وتفسیرکااہتمام کیا اور مختلف ذرائع سے اس کے معانی ومفہوم کو واضح کرنے کا انتظام کیا۔

 

اردوخواں طبقہ پراللہ تعالی کا بڑا کرم ہے کہ اسلامی مواد عربی زبان کے بعد سب سے زیادہ اردو زبان میں موجود ہے،جس میں ایک قابل لحاظ حصہ قرآنی علوم کا ہے، برصغیرکےاہل علم نے اس میدان میں قابل قدرخدمات انجام دی ہیں، محترم حافظ محمدصالح احمدحفظہ اللہ کا مرتب کردہ30 واں پارے کا ترجمہ وتفسیر بنام “روح القرآن” اسی سنہری سلسلہ کی ایک روشن کڑی ہے، جس میں انہوں نے ہر لفظ کے حرفی ترجمہ، بامحاورہ ترجمہ اورتفسیروتاویل کو ایک ساتھ جمع کیاہے جو موصوف کےمطابق 150 سے زائد عربی امہات الکتب تفاسیر کا خلاصہ ہے۔

سہل اور عام فہم اندازبیان کے علاوہ رنگوں کے مناسب استعمال کے ذریعہ مرتب نے فہم قرآن کو مزید آسان بنانے کی کامیاب کاوش کی ہے جس پروہ یقینا مبارکبادکے مستحق ہیں۔

اللہ رب العزت سے دعاہےکہ مؤلف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اوراسےقبول عام عطافرمائےاوراسے ان کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین

 

وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وأصحابه أجمعين .

 

محمد عبد الحفيظ العمري

صدر مركز عباد الرحمن التعليمي والخيري- الهند

ومشرف تعليمي القلم انٹرنیشنل اکیڈمی-قطر

روح القرآن انسائیکلوپیڈیا

  • ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
  • 92-333-410-3401+
    92-333-410-3401+
  • info@wahdatemasalik.com

روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

 

اردو زبان میں پہلی مرتبہ 9رنگوں کی مدد سے ایک پیراگراف میں لفظی ترجمہ، بامحاورہ ترجمہ اور تمام تفسیر وتاویل ایک ساتھ جسے ہر بار پڑھنے سے نئے معانی ومطالب کا ادراک ہوگا اور قرآن کریم پر تدبر کا جو  فریضہ اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا ہے وہ ادا ہوسکے گا۔

 

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام

’’روح القرآن انسائیکلوپیڈیا‘‘پر تقریظ کی شکل میں کلمات تحسین لکھنے والے عالم اسلام کے ریسرچ اسکالرز علمائے کرام
محقق العصر فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی (امیر جمعیت اہل حدیث سندھ)
شیخ الحدیث عبد الرزاق اسکندر (رئیس جامعۃ العلوم الاسلامیة بنوری ٹاؤن کراچی، صدروفاق المدارس العربیہ پاکستان )
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرخلیل الرحمن لکھوی (بانی ومہتمم معہد القرآن الکریم کراچی، گریجویٹ اسلامک یونیورسٹی آف مدینۃ منورۃ، مبعوث سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد،ریاض، مملکت سعودی عرب)
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرحافظ محمد اسحاق زاہد (امام وخطیب وزارت اوقاف کویت)
شیخ الحدیث مفتی مولانا محمد داود شاکر (مدیر التعلیم و استاذ الحدیث المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ کراچی)
فضیلۃ الشیخ محمد عبد الحفیظ العمری (صدر مرکز عباد الرحمٰن التعلیمی والخیری - الہند، و مشرف تعلیمی القلم انٹرنیشنل اکیڈمی - قطر)
شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابو حمید عبد الحنان بن عبد الرحمن بن عبد الجلیل سامردوی (نائب شیخ الحدیث جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کراچی)
مولانا حافظ اسد عبید الازہری (گولڈمیڈلسٹ۔ناظم جامعہ اشرفیہ لاہور،رکن نیشنل علماء اینڈمشائخ کونسل گورنمنٹ آف پاکستان،چیئرمین دارالعلوم دینیہ انجمن حمایت اسلام، ناظم دار العلوم امینیہ)
ریسرچ اسکالر ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین (اسٹینٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات،گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس،وزیٹنگ پروفیسرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی،وزیٹنگ پروفیسرشہیدذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی، فاضل علوم عربیہ،دار العلوم المرکز القادریۃ،کراچی)
ریسرچ اسکالر قاری مولانا محمد ناصر خان چشتی نعیمی (بانی ومنتظم اعلی مکتبہ نعیمیہ ،ناظم اعلی مدرسہ رحمانیہ تعلیم القرآن،فاضل دارالعلوم نعیمیہ کراچی)

’’وحدت مسالک ‘‘ ایک آزاد غیر سیاسی ، ذاتی مفادات اور ہرقسم کے تعصب سے بالاترادارہ ہے جس کا مقصد ایسی ریسرچ پیش کرنا جو پوری امت میں آپس کے اختلافات کے باوجود اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنا اورتمام مسالک کا باعلم اور باشعور طبقہ سامنے لاکر شریعت پر عمل کے مثالی طریقوں کو عوام الناس میں عام کرنا۔

ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد ، لاہور، کراچی
(ہفتہ - بدھ)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد ، لاہور، کراچی
(ہفتہ - بدھ)
(10am - 05 pm)
ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - بدھ)

’’وحدت مسالک ‘‘ ایک آزاد غیر سیاسی ، ذاتی مفادات اور ہرقسم کے تعصب سے بالاترادارہ ہے جس کا مقصد ایسی ریسرچ پیش کرنا جو پوری امت میں آپس کے اختلافات کے باوجود اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنا اورتمام مسالک کا باعلم اور باشعور طبقہ سامنے لاکر شریعت پر عمل کے مثالی طریقوں کو عوام الناس میں عام کرنا۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - جمعرات)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - جمعرات)
(10am - 05 pm)

No products in the cart.

X