شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابو حمید عبد الحنان بن عبد الرحمن بن عبد الجلیل سامردوی
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا
کلمات تحسین
تقریظ
شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابو حمید عبد الحنان بن عبد الرحمن بن عبد الجلیل سامردوی
(نائب شیخ الحدیث جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کراچی)
SHAIKH UL HADEES
WATTAFSEER MUFTI ABDUL HANNAN SAMRODI
( SHAIKH UL HADEES of Jamia Sattaria Islamia Karachi)
﷽
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ وَکَفٰی وَالصَّلٰوةُ عَلٰی خَلِیْلِهِ الْـمُصْطَفٰی وبعد!
دین اسلام تمام تر خوبیوں اور اچھائیوں کا سرچشمہ وبنیادہےاور جہالت کے اندھیروں سے نکل کر علم کی روشنی میں داخل ہونا ہے۔اسی لیے قرآن حکیم نے پہلی وحی کے ذریعے علم کی اہمیت،ضرورت،افادیت اور شان و مرتبت کو واضح کر دیا۔تمام علوم میں اعلی و اشرف علم “علم القرآن “ہے۔زیر مطا لعہ ” تفسیرالقرآن ” بنام ” روح القرآن “فاضل نوجوان الشیخ حافظ محمد صالح احمد سلّمہ الصمد من کل الشر والحسد، کی قابل قدر کاوش ہے۔اسلاف کی مختلف تفاسیر کو یکجا کر کے امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور بکھرے ہوے لعل و گوہر کو ایک لڑی میں پرونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
قرآن وسنت کو مضبوطی سے تھامنے کے لیے دراصل ’’وحدتِ مسالک‘‘ مسلک سنت ہی تو ہے۔ جس کی دعوت تمام ائمہ ، فقہاء، علماء اور اہل اللہ دیتے رہےاور آج اس تحریر کے ذریعے ہمارے فاضل بھائی بھی سب کو اسی وحدت مسالک کی دعوت دے رہے ہیں جس کا مقصد اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات کو حرف آخر سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوناہے۔
سات مختلف رنگوں میں ہر لفظ کا الگ اور واضح ترجمہ اور بین القوسین تفسیر و تاویل کو ترتیب دیا ہے کہ واقعتاً کوزے میں دریا بند کرنے کے کوشش کی ہے ۔ اگرچہ تا حال ایک ہی پارہ ’’عمّ‘‘ مکمل ہوا اور طباعت کے مراحل سے ہوتا ہوا اب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اسی نہج پر اللہ تعالی انہیں اور اس کار خیر میں ان کے رفقاء ومعاونین کو بحسن و خوبی پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق بخشےاوراس نادرو انو کھی کاوش “روح القرآن ” سے اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو عموماً اور مختلف مسالک سے تعلق کی بناء پر گم کردہ راہ رہنماؤں کو خصوصاً صراط مستقیم کی رہنمائی عطا فرمائے ۔
بمصطفیٰ برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست
مسلک سنت پہ اے سالک چلا جا بے دھڑک
جنت الفردوس کو سیدھی گئی ہے یہ سڑک
اللهم أرنا الحقّ حقًّا وارزقنا اتّباعه و أرنا الباطل باطلًا وارزقنا اجتنابه
و صلّی الله علی نبیّنا و حبیبنا محمّد وعلی آله و صحبه وأتباعهم أجمعین وسلّم تسلیماً کثیرًا
کتبہ/
ابو حمید عبد الحنان بن عبد الرحمن بن عبد الجلیل سامردوی
استاذ الحدیث جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کراچی
Success fullfill
StartUp Business
Leadership Work
Business Growth
روح القرآن انسائیکلوپیڈیا
- ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
-
92-333-410-3401+
92-333-410-3401+ - info@wahdatemasalik.com
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘
’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام













