فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرخلیل الرحمن لکھوی
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا
کلمات تحسین
تقریظ
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرخلیل الرحمن لکھوی
(بانی ومہتمم معہد القرآن الکریم کراچی، گریجویٹ اسلامک یونیورسٹی آف مدینۃ منورۃ، مبعوث سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد،ریاض، مملکت سعودی عرب)
DR SHEIKH KHALIL UR REHMAN LAKHVI
PRINCIPAL, INSTITUTE OF THE HOLY QURAN, KARACHI, PAKISTAN
GARDUATE ISLAMIC UNIVERSITY MEDINA
SAUDI MISSIONARY, MINISTRY OF MEDINA
SAUDI MISSIONARY, MINISTRY OF ISLAMIC AFFAIRS, CALL & GUIDANCE, RIYADH, KINGDOM OF SAUDI ARABIA
﷽
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين. أمابعد:
قرآن کریم کے ہر مسلمان پر چند حقوق ہیں:
اس پر ایمان لانا کہ یہ کلام الہی ہے جو جناب جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے جناب نبی کریم ﷺ پر نازل کیا گیا ہے۔
اس کا سیکھنا، سمجھنا ،اس پرعمل کرنا اور آگے پہنچانا ۔
اس کی تلاوت اور سماع دونوں کا ثواب ہے۔مگر ساتھ میں تدبر بھی ہو تواجراور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
فاضل شاگرد جناب حافظ محمد صالح احمد حفظہ اللہ نے ’’روح القرآن‘‘ کے نام سے قرآن کریم کا لفظی اور بامحاورہ ترجمہ اور عربی امہات الکتب تفاسیر کا خلاصہ انتہائی جامعیت کے ساتھ ایک ہی پہراگراف میں 9 رنگوں کی مدد سے تحریر کیا ہے۔
’’ روح القرآن‘‘ آخری پارہ (جزء عم ، 30) کو چیدہ چیدہ مقامات سے دیکھا ہے۔ الحمدللہ علمی طور پر انتہائی مفید محسوس کیا ہے۔ مؤلف کی قرآن سے محبت عیاں ہے اور مختلف تفاسیر سے خلاصہ مرتب کرنا موصوف کے فہم قرآن کے ذوق کی علامت ہے، جس طرح کہ لکھے گئے ترجمہ وتفسیرکا فنی انداز بیان اس پر دلالت کررہا ہے۔
دعاہے کہ رب کریم مؤلف محترم حافظ محمد صالح احمد کی کاوش قبول فرمائے اور طلبۃالعلم وعامۃ الناس کو ’’روح القرآن ‘‘ سے مستفید ہونے کی توفیق دے۔ آمین
د/ خليل الرحمن حبيب الرحمن
رئیس معهد القرآن الكريم ، کراچی ، پاكستان
Success fullfill
StartUp Business
Leadership Work
Business Growth
روح القرآن انسائیکلوپیڈیا
- ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
-
92-333-410-3401+
92-333-410-3401+ - info@wahdatemasalik.com
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘
’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام













