محقق العصر فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا
کلمات تحسین
تقریظ
محقق العصر فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی
Mohaqiq ul Asar ALLAMA Sheikh Abdullah Nasir Rahmani
Ameer of Jamiat Ahle Hadith Sindh
﷽
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله … وبعد :
قرآن حکیم ہمارے پیارے رسول محمد مصطفی ﷺ کی نبوت کی صداقت کے لیے ایک معجزۂ خالدہ ہے،جو قیامت تک موجود رہے گا۔ اور ہر دور میں آنے والے مختلف اہل علم اللہ تعالی کی ودیعت کردہ توفیق سے اپنے اپنے فہم اور ذوق کے مطابق اس کی خدمت انجام دیتے رہینگے۔
اس وقت ہمارے سامنے ہمارے عزیز القدر فاضل بھائی حافظ محمد صالح احمد کا ایک انتہائی نفیس کام ہے۔
’’جزء عم ‘‘کے ترجمہ وتفسیر انہوں نے بطور نمونہ ہمیں بھیجی ہے اورہم نے چیدہ چیدہ مقام سے اس کو دیکھا ہے ۔اور اس کو بہت ہی نافع پایاہے۔واقعتاً جو ہمارے سلف کی خدمات ہیں اوران کی تفاسیرموجود ہیں، ان سے استفادہ کرکے ایک نچوڑ اس میں سمودیا گیاہے۔
اگر قارئین ان کے رنگوں کے استعمال کوکماحقہ سمجھ لیں توترجمہ کے ساتھ ساتھ تفسیر سے بھی مستفید ہونگے۔ اور ایک جوسلف کی خدمت ہے تفسیر قرآن کے تعلق سے ، بہت ہی آسان اور سہل اسلوب سے اسے حاصل کرپائینگے۔یہ ایک بڑی قابل قدر اور لائق تحسین کاوش ہے۔
اور ہم یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ’’حافظ صالح احمد‘‘ اسی نہج پر قرآن پاک کی تفسیر کی تکمیل کرلیں۔ یقینا یہ بہت بڑی خدمت ہوگی۔ اللہ رب العزت اس کاوش کو قبول فرمائے اورانہیں توفیق دے کہ اس کام کو مکمل کرلیں تاکہ اردو دان طبقہ اس سے کما حقہ مستفید ہوسکے۔
والله تعالى ولي التوفيق
وأصلي وأسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وأهل طاعته أجمعين .
كتبه
عبد الله ناصر رحمانى
(امیر جمعیت اہلحدیث سندھ)
Sheikh Abdullah Nasir Rehmani
Ameer of Jamiat Ahle Hadith Sindh
Success fullfill
StartUp Business
Leadership Work
Business Growth
روح القرآن انسائیکلوپیڈیا
- ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
-
92-333-410-3401+
92-333-410-3401+ - info@wahdatemasalik.com
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘
’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام













