فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا
کلمات تحسین
تقریظ
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین
(اسسٹینٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس I
وزیٹنگ پروفیسر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی
وزیٹنگ پروفیسر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی
فاضل علوم عربیہ ، دار العلوم المرکز القادریۃ ، کراچی)
RESEARCH SCHOLAR DR. HAFIZ SYED ZIAUDDIN
Assistant Professor, Department of Islamic Studies, Government College of Commerce and Economics
Visiting Professor Allama Iqbal Open University Karachi
Visiting Professor Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto University of Law Karachi
Fazil Uloom Arabiya, Darul Uloom Al Markaz Al Qadri, Karachi
﷽
الحمدلله رب العالمین والصلوة والسلام علی رسوله الکریم وعلی آله وأصحابه أجمعین۔
روح القرآن کی ورق گردانی کرکے بڑی خوشی ہوئی کہ عمَّ پارہ کے ترجمے کو ایک نئے انداز میں یعنی لفظی اور تفسیری ترجمے کی صورت میں ایک ہی پیراگراف کی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔
قرآن کریم کا ترجمہ کرنا ایک محنت طلب اور مشکل کام ہے مترجم کے لیے ضروری ہے کہ وہ عربی لغت، عربی گرائمر، عربی ادب، احادیث، علم تاریخ اور علوم قرآن سے خوب واقف ہو اللہ تعالی نے ایسے لوگوں کے لیے جو قرآن کریم کو لگن اور محبت سے پڑھتے ہیں ان کے پڑھنے اور سمجھنے کے لیے اس کتاب کو آسان بنادیا ہے جیسا کہ ارشاد خداوندی ہے :
{وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ} (سورۃ القمر آیت نمبر40)
ترجمہ : ’’ اور ہم نے قرآن کریم کو آسان بنادیا ہے نصیحت حاصل کرنے کے لیے پس ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ۔‘‘
حقیقت میں قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر وہی معتبر ہے جو سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں کی گئی ہو۔
’’روح القرآن‘‘ کے مؤلف حافظ محمد صالح احمد صاحب ایک عالم دین اور باعمل انسان ہیں۔ آپ نے سیرت نبویﷺ کی روشنی میں ’’پارہ عمَّ‘‘ کا تفسیری ترجمہ ترتیب دیا ہے۔
میری رائے میں یہ ایک جامع تفسیری ترجمہ ہے جو فرقہ پرستی کے لبادہ سے پاک ہے ، نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے اور یہ حافظ صاحب کی ایک بہترین عملی کاوش ہے۔
میں پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ یہ تفسیری ترجمہ اہل علم کے لیے خصوصًا اور عوام الناس کے لیے عمومًا ایک بہترین سرمایہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی حافظ محمد صالح احمد صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عوام الناس کے لیے نافع بنائے۔ آمین
كتبه
ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین
(اسسٹینٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس I
وزیٹنگ پروفیسر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی
وزیٹنگ پروفیسر شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی
فاضل علوم عربیہ ، دار العلوم المرکز القادریۃ ، کراچی)
Success fullfill
StartUp Business
Leadership Work
Business Growth
روح القرآن انسائیکلوپیڈیا
- ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
-
92-333-410-3401+
92-333-410-3401+ - info@wahdatemasalik.com
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘
’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام













