فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا
کلمات تحسین
تقریظ
فضیلۃ الشیخ فضیلۃ الشیخ محمد داؤد شاکر
SHAIKH UL HADEES MUFTI MULANA MUHAMMAD DAWOOD SHAKIR
Director of Education and Professor of Hadith, Al Mahad Al Salafi Liltaleem Waltarbiya, Gulistan-e-Jauhar, Karachi
﷽
الحمدلّٰلہ رب العالمین والصلاة والسلام علی رسولہ الکریم ، وبعد :
قرآن کریم ، کلام اللہ ہے اور دین اسلام کا بنیادی ماخذ ومصدر ہے، اس لیئے اس پر ایمان، اس سے محبت، اس کی تلاوت، اس کی تفہیم، اس پرعمل اور اس کی تعلیم وتبلیغ حسب استعداد ہر مسلمان پر فرض ہے۔
بناء بریں قرآن مجید کے مختلف زبانوں اور مختلف اسلوب میں ترجمہ اور تفسیر کا سلسلہ تا ہنوز جاری ہے اور جاری رہیگا۔
ہر مترجم اور مفسر کی کوشش ہے کہ وہ قرآن کریم کے ترجمہ یا اس کی تفسیر کو انتہائی سہل اور عام فہم اسلوب میں پیش کرے تاکہ وہ خدام القرآن کی عظیم الشان لڑی میں پروے جانے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کی مخلوق کے لیے تعلق بالقرآن اور تفہیم القرآن کی راہیں آسان کرجائے۔
ایک عمدہ تفسیرکے محاسن یہ ہے کہ وہ تفسیر القرآن بالقرآن، تفسیر القرآن بالسنۃ اور تفسیر القرآن بکلام السلف کی اساس پر ہو۔ اس لیے ہم عامۃ الناس کو نصیحت کریں گے کہ وہ ایسی ہی کسی تفسیر سے استفادہ کریں اور جو تفسیر اس معیار پر نہ ہو اس سے اجتناب کریں۔
اللہ تعالی جزائے خیر دے ہمارے فاضل بھائی اور دوست جناب حافظ محمد صالح احمد حفظہ اللہ کو جنہوں نے ’’روح القرآن‘‘ کے نام سے قرآن کریم کا لفظی اور بامحاورہ ترجمہ اور عربی امہات الکتب تفاسیر کا خلاصہ انتہائی جامعیت کے ساتھ تحریر کیا ہے۔
’’روح القرآن‘‘ کا اسلوب سہل اور سلیس ہے اور اس میں تفسیر القرآن بالقرآن، تفسیر القرآن بالسنۃ اور تفسیر القرآن بکلام السلف کا رنگ پوری طرح موجود ہے۔
پہلے مرحلے میں آخری پارہ (جزء عم ، 30) کا انتخاب کیا گیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔
’’روح القرآن‘‘ اردو خواں طبقہ کے لیے ایک انتہائی مختصر مگر جامع تفسیر ثابت ہوگی۔ ان شاء اللہ
دعاگوہوں کہ اللہ تعالی برادر حافظ محمد صالح احمد حفظہ اللہ کی اس محنت کو قبول فرمائے، اسے ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اور ان کی اس کاوش کو لوگوں کے لیے نافع بنادے۔ آمین
وصلى الله على سيدنا محمد وعلى آله وصحبه وأهل طاعته أجمعين
کتبہ / محمد داؤد شاکر
مدیر التعلیم واستاذ الحدیث المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ، گلستان جوہر، کراچی
Success fullfill
StartUp Business
Leadership Work
Business Growth
روح القرآن انسائیکلوپیڈیا
- ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
-
92-333-410-3401+
92-333-410-3401+ - info@wahdatemasalik.com
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘
’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام













