ایڈمنسٹریٹر پرنسپل جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ اسد عبید ازہری

  • Home
  • Services
  • ایڈمنسٹریٹر پرنسپل جامعہ اشرفیہ مولانا حافظ اسد عبید ازہری

مولانا حافظ اسعد عبید الازہری

روح القرآن انسائیکلو پیڈیا 

کلمات تحسین 

تقریظ

فضیلۃ الشیخ مولانا حافظ اسد عبید ازہری

(گولڈمیڈلسٹ۔

ناظم جامعہ اشرفیہ لاہور،

رکن نیشنل علماء اینڈمشائخ کونسل گورنمنٹ آف پاکستان،

چیئرمین دارالعلوم دینیہ

انجمن حمایت اسلام،

ناظم دار العلوم امینیہ) 

 

HAFIZ ASAD UBAID AL-AZHARI 

 

Gold Medalist


Administrator : Jamia Asharfia, Lahore


Director : Publication & Public Relation, Jamia Ashrafia


Member : National Ulema & Mashayekh Council Govt of Pakistan


Member : Peace Committee Govt of Punjab


Member : IBM Govt of Punjab


Chairman : Dar-ul-Uloom Deenia Anjuman Himayat-i-Islam


Administrator : Dar-ul-Uloom Aminiya (Jamia Asharfia) Jaranwala Faisalabad


Vice President : PML- N Lahore

 

تقریظ

          قرآن کریم سے پہلے اللہ تبارک وتعالیٰ نے  بہت سی آسمانی کتابیں نازل فرمائی ہیں،اور وہ کتابیں خاص خاص قوم کے لیے نازل کی گئیں تھیں ، لیکن قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے عجیب وغریب عالمگیر معجزہ کے ساتھ پورے عالم انسانی کےلیے ہدایت بناکر نازل فرمایا ہے جس کی طرف اللہ نے قرآن کریم میں جگہ جگہ نہایت حسین تعبیرات اور تمثیلات کے ساتھ ارشاد فرمایا ہے ۔ حق ان کی طرف التفات کرنا اورفکر وتدبر کرنا ہے، کیونکہ قرآن کریم کے ذریعے سے ہی اللہ جل جلالہ کسی کو بلندی وشرف عطافرماتے ہیں اورکسی کونیچےگرادیتے ہیں جس کی طرف یہ حدیث مبارکہ راہنمائی دیتی ہے۔

عَنْ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَا ! إِنَّ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قَالَ : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا وَيَضَعُ بِهِ آخَرِيْنَ».(صحیح مسلم،کتاب المسافرین، ج۱،ص۲۷۲،رقم الحدیث۸۱۷)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے لوگو! تم آگاہ ہوجاؤ کہ بے شک تمہارے نبی ﷺنے ارشاد فرمایا کہ ’’یقیناً اللہ تبارک وتعالی اس کتاب کے ذریعے سےکچھ لوگوں کو بلندی عطاکرتاہےاور دوسرے لوگوں کو ذلت ورسوائی سے نیچے گرادیتا ہے۔ ‘‘

جناب رسول اللہﷺکےاس ارشاد پرغورکرنے کی ضرورت ہے کہ دنیاکے اندراللہ عزوجل نے قرآن کریم کے ذریعے سے بہت سے لوگوں کو ایمان اورہدایت سے مالامال فرمایا ہے جن کے دلوں میں حق بات ماننے کی صلاحیت ہے، چاہے وہ لوگ حسب ونسب،مال ودولت کے اعتبار سے دنیا والوں کی نگاہوں میں بلندمقام پر نہ ہوں، مگراللہ کریم کی نگاہ میں ان کا مقام بہت بلند اور برترہے۔اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کے ذریعے سے گمنام خاندان اور گمنام لوگوں کی اولادوں کو دنیا میں بھی حیرت انگیز عزت اور بلندی نصیب فرماتا ہے کہ  بڑے بڑے امراء اورحکام اور عہدے داران بھی ایسے لوگوں کے پاس گھٹنے ٹیک دیتے ہیںجس کا دنیا میں ہمیشہ سے مشاہدہ رہا ہےکہ کتاب اللہ کے ذریعے سے دنیا کے اندر یہ شرف وعزت ہےنیز جس کواللہ کریم نے کتاب اللہ کا علم عطافرمایا ہے اس کے مرنے کے بعد بھی دنیا کے اندراس کے نام لیوا موجود ہوتے ہیں اور اس کے برخلاف وہ لوگ جن کے دلوں میں ٹیڑھاپن ہے حق بات سمجھنے کے لیے تیارہی نہیں ہوتےاورجب ان کے سامنے قرآن حکیم کی بات پیش کی جاتی ہے تواس پر کوئی توجہ نہیں دیتے اوراس پراللہ تعالی نے عبرت کے لیے طرح طرح کی مثالیں بھی پیش فرمائی ہیں اور ایسے لوگ اندھے،بہرے کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آج بھی امت اسلامیہ کی شان وشوکت کا رازقرآن حکیم ہی میں پنہاہےاس کوپڑھاجائے،سمجھا جائے اور اسی کے مطابق ہرقسم کے فیصلے کیے جائیں اوران رازوں سے آشکارا کرنے ے لیے ہردورمیں اللہ تبارک وتعالیٰ نےرجالِ کار پیدافرمائےجنہوں نے ہر طرح سے امت کی راہنمائی کی اور انہیں عبادت وقیادت کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ترغیب دی۔

زیرنظرکتاب ’’روح القرآن‘‘از حافظ محمدصالح احمد اسی سلسلۃ الذہب کی کڑی ہے،جس میں جدید تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے قرآن حکیم کے معانی ومفاہیم سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ فاضل مصنف کی بہت عمدہ کوشش ہے۔ اللہ رب العزت اس کا نفع عام وتام فرمائے اور مصنف اور ان کے تمام مساعدین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

 

حافظ اسعد عبید

ناظم، جامعہ اشرفیہ ، لاہور

 

 

 

روح القرآن انسائیکلوپیڈیا

  • ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
  • 92-333-410-3401+
    92-333-410-3401+
  • info@wahdatemasalik.com

روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

 

اردو زبان میں پہلی مرتبہ 9رنگوں کی مدد سے ایک پیراگراف میں لفظی ترجمہ، بامحاورہ ترجمہ اور تمام تفسیر وتاویل ایک ساتھ جسے ہر بار پڑھنے سے نئے معانی ومطالب کا ادراک ہوگا اور قرآن کریم پر تدبر کا جو  فریضہ اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا ہے وہ ادا ہوسکے گا۔

 

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام

’’روح القرآن انسائیکلوپیڈیا‘‘پر تقریظ کی شکل میں کلمات تحسین لکھنے والے عالم اسلام کے ریسرچ اسکالرز علمائے کرام
محقق العصر فضیلۃ الشیخ عبد اللہ ناصر رحمانی (امیر جمعیت اہل حدیث سندھ)
شیخ الحدیث عبد الرزاق اسکندر (رئیس جامعۃ العلوم الاسلامیة بنوری ٹاؤن کراچی، صدروفاق المدارس العربیہ پاکستان )
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرخلیل الرحمن لکھوی (بانی ومہتمم معہد القرآن الکریم کراچی، گریجویٹ اسلامک یونیورسٹی آف مدینۃ منورۃ، مبعوث سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد،ریاض، مملکت سعودی عرب)
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرحافظ محمد اسحاق زاہد (امام وخطیب وزارت اوقاف کویت)
شیخ الحدیث مفتی مولانا محمد داود شاکر (مدیر التعلیم و استاذ الحدیث المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ کراچی)
فضیلۃ الشیخ محمد عبد الحفیظ العمری (صدر مرکز عباد الرحمٰن التعلیمی والخیری - الہند، و مشرف تعلیمی القلم انٹرنیشنل اکیڈمی - قطر)
شیخ الحدیث والتفسیر مفتی ابو حمید عبد الحنان بن عبد الرحمن بن عبد الجلیل سامردوی (نائب شیخ الحدیث جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کراچی)
مولانا حافظ اسد عبید الازہری (گولڈمیڈلسٹ۔ناظم جامعہ اشرفیہ لاہور،رکن نیشنل علماء اینڈمشائخ کونسل گورنمنٹ آف پاکستان،چیئرمین دارالعلوم دینیہ انجمن حمایت اسلام، ناظم دار العلوم امینیہ)
ریسرچ اسکالر ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین (اسٹینٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات،گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس،وزیٹنگ پروفیسرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کراچی،وزیٹنگ پروفیسرشہیدذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی، فاضل علوم عربیہ،دار العلوم المرکز القادریۃ،کراچی)
ریسرچ اسکالر قاری مولانا محمد ناصر خان چشتی نعیمی (بانی ومنتظم اعلی مکتبہ نعیمیہ ،ناظم اعلی مدرسہ رحمانیہ تعلیم القرآن،فاضل دارالعلوم نعیمیہ کراچی)

’’وحدت مسالک ‘‘ ایک آزاد غیر سیاسی ، ذاتی مفادات اور ہرقسم کے تعصب سے بالاترادارہ ہے جس کا مقصد ایسی ریسرچ پیش کرنا جو پوری امت میں آپس کے اختلافات کے باوجود اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنا اورتمام مسالک کا باعلم اور باشعور طبقہ سامنے لاکر شریعت پر عمل کے مثالی طریقوں کو عوام الناس میں عام کرنا۔

ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد ، لاہور، کراچی
(ہفتہ - بدھ)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد ، لاہور، کراچی
(ہفتہ - بدھ)
(10am - 05 pm)
ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
ISLAMABAD, LAHORE, KARACHI
(Sat - Thursday)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - بدھ)

’’وحدت مسالک ‘‘ ایک آزاد غیر سیاسی ، ذاتی مفادات اور ہرقسم کے تعصب سے بالاترادارہ ہے جس کا مقصد ایسی ریسرچ پیش کرنا جو پوری امت میں آپس کے اختلافات کے باوجود اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنا اورتمام مسالک کا باعلم اور باشعور طبقہ سامنے لاکر شریعت پر عمل کے مثالی طریقوں کو عوام الناس میں عام کرنا۔

اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - جمعرات)
(10am - 05 pm)
اسلام آباد، کراچی، لاہور
(ہفتہ - جمعرات)
(10am - 05 pm)

No products in the cart.

X