ریسرچ اسکالر قاری مولانا محمد ناصر خان چشتی نعیمی
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا
کلمات تحسین
تقریظ
ریسرچ اسکالر قاری مولانا محمد ناصر خان چشتی نعیمی
(بانی ومنتظم اعلی مکتبہ نعیمیہ ،ناظم اعلی مدرسہ رحمانیہ تعلیم القرآن،فاضل دارالعلوم نعیمیہ کراچی)
RESEARCH SCHOLAR QARI MULANA MUHAMMAD NASIR
(Founder and President of Maktaba Naimiya, Head of Madrasah Rahmaniyah Teaching the Qur’an, Graduate Darul Uloom Naimiya Karachi)
﷽
کلماتِ تحسین
یہی ہے آرزو کہ تعلیم قرآن عام ہوجائے
اور ہر پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہوجائے
اللہ تبارک وتعالی کا صاحبان ایمان پر بے حد وبے حساب اور بے پایاں فضل وکرم ہے کہ اس نے مسلمانوں کو قرآن مجید ایسی عظیم ولافانی دولت سے نوازا ہے۔ قرآن مجید اللہ تعالی کی ایک عظیم ترین نعمت ورحمت ہے کیونکہ اسی قرآن عظیم کی بہ دولت کروڑوں انسان ہدایت یافتہ اور لاتعداد رشد وہدایت کے عظیم پیکر بنے۔ یہی وہ کتاب مقدس ہے جو دنیا وآخرت میں کامیابی اور سعادت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
قرآن کریم کے الفاظ میں خیر وبرکت ہے ، اس کی تلاوت میں سکونِ قلب ہے۔ اس کے معانی میں ہدایت وراہنمائی ہے، اس کے پڑھنے اور پڑھانے میں عظمت وفضیلت ہے اور اس پر عمل کرنے میں انسان کی ابدی سعادت اور اُخروی نجات ہے۔ یوں تو اللہ تعالی کی ہر نعمت ہی بڑی عظیم اور انمول نعمت ہے، لیکن اس کی بڑی نعمتوں میں اگر کوئی نعمت سب سے بڑی اور سب سے عظیم نعمت قرار دی جاسکتی ہے تو وہ یہ کہ اس نے قرآن عظیم کی صورت میں ایک کامل ومکمل ہدایت نامہ اور ایک جامع، مفصل ضابطہ حیات اور دستور العمل دے دیا ہے ، جو اس دستور العمل کے مطابق اپنی زندگی گزارے، وہی مؤمن، وہی مسلم، وہی متقی، وہی صالح اور وہی محبوبِ خدا ہے۔
دور صحابہ سے لے کر تابعین اور تابعین سے لے کر تبع تابعین تک اور ہمارے دور تک بے شمار علماء کرام نے قرآن پاک کے احکامات وتعلیمات کو امت تک پہنچانے کے لیے مختلف انداز میں ترجمہ اور تفسیر لکھ کر دین کی بہترین خدمت انجام دی ہے۔ اسی روشن سلسلے کی ایک کڑی زیر نظر کتاب ’’روح القرآن ‘‘ ہے، جو کہ عم پارہ کے ترجمہ وتفسیر پر مشتمل ہے اور مولانا حافظ محمد صالح احمد صاحب کی تصنیف لطیف ہے۔ قرآن پاک اور اس کے معانی ومفاہیم کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے موصوف نے بہت اچھی کاوش کی ہے اور جدید انداز میں رنگوں کی مدد سے لفظی ترجمہ، بامحاورہ ترجمہ اور جامع تفسیر تینوں کو ایک ساتھ یکجا کرکے قرآن کریم کی قابل تقلید وتحسین خدمت انجام دی ہے۔
اس تفسیری کتاب میں انہوں نے وحدت مسالک اور اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ہر آیت کے لفظی وبامحاورہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام کے تراجم وتفاسیر کو مدنظر رکھتے ہوئے عربی کی معروف ومقبول تفاسیر کا خلاصہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے اور اس ترجمہ وتفسیر میں انہوں نے بجا طور پر سیرت نبوی ﷺ اور مختلف علماء کرام کے تفسیری نکات کو ملحوظ رکھا گیا ہے جو کہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی فضا پیدا کرنے کی ایک بہترین کوشش ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن وحدیث کے احکامات وفرامین اور تعلیمات کو اس کی روح کے مطابق امت تک پہنچایا جائے اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عامۃ المسلمین کی صحیح طور پر رہنمائی کریں اور تعصب کے بغیر عقائد ومسائل کو بیان کریں اور احکام ومسائل میں افراط وتفریط سے گریز کریں اور اعتدال کی راہ کو اپنائیں اور جب اہل علم پر حق وصواب واضح ہوجائے تو ہٹ دھرمی، انانیت، مسلکی تعصب اور دنیاوی مفادات سے بالاتر ہوکر حق اور سچ کو قبول کریں اور صرف حق اور سچ کا ساتھ دیں۔
میں مولانا حافظ محمد صالح احمد صاحب زید مجدہ کو عم پارہ کا ترجمہ وتفسیر ایک نئے انداز میں کرنے اور اسے شائع کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس کتاب سے عوام وخواص اور اہل علم حضرات بھرپوراستفادہ کرسکیں گے۔ اللہ تعالی اس کتاب ’’ روح القرآن‘‘ کو مقبول عام بنائے اور موصوف کے علم وعمل، صحت وتندرستی اور ایمان وایقان میں خوب برکتیں عطا فرمائے اور ہم سب کو حسن عمل اور حضور سید عالم ﷺ کی اطاعت واتباع کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
دعاگو ودعاجو
مولانا محمد ناصر خان چشتی نعیمی
* فاضل دار العلوم نعیمیہ کراچی
* بانی ومنتظم اعلٰی مکتبہ نعیمیہ کراچی
- ناظم اعلیٰ مدرسہ رحمانیہ تعلیم القرآن، کراچی
Success fullfill
StartUp Business
Leadership Work
Business Growth
روح القرآن انسائیکلوپیڈیا
- ISLAMMABAD LAHORE KARACHI
-
92-333-410-3401+
92-333-410-3401+ - info@wahdatemasalik.com
روح القرآن انسائیکلو پیڈیا

’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘
’’رو ح القرآن انسائیکلوپیڈیا ‘‘ کا مطالعہ کرکے اپنے تاثرات تقریظ کی شکل میں اظہار کرنے والے اہل سنت والجماعت کے تینوں مکاتب فکر (سلفی اہلحدیث، سنی بریلوی،حنفی دیوبندی) کے مشائخ عظام اورعالم اسلام کے نامور محقق علمائے کرام














